ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آلور میں گائے کے نام پر ایک شخص کے قتل کا معاملہ؛ پارلیمنٹ میں دک وجئے سنگھ نے لگایا بی جے پی پر غنڈوں کی حمایت کرنے کا الزام

آلور میں گائے کے نام پر ایک شخص کے قتل کا معاملہ؛ پارلیمنٹ میں دک وجئے سنگھ نے لگایا بی جے پی پر غنڈوں کی حمایت کرنے کا الزام

Fri, 07 Apr 2017 02:37:15    S.O. News Service

نئی دہلی 6/ اپریل (ایس او نیوز/ ایجنسی)  جمعرات کو راجیہ سبھا میں راجستھان کے الور میں پیش آئے سانحہ کو لے کر زبردست ہنگامہ ہوا. اس مسئلے کو سب سے پہلے کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے اٹھایا. انہوں نے اس واقعہ کو گوركشا کے نام پر غنڈہ گردی  بتایا. اسی کے ساتھ غلام نبی آزاد نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا ۔ جواب میں  بی جے پی کی جانب سے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ان الزامات کی تردید کی. نقوی نے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی واقعہ کی حمایت نہیں کرتے. نقوی نے ایوان میں کہا کہ گوركشا کے نام پر غنڈہ گردی  کی حکومت حمایت نہیں کرتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے اور ایوان سے ایسا پیغام نہیں جانا چاہئے کہ ہم گوهتيا کی حمایت کرتے ہوں . وہیں ہنگامے پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر ایوان میں بحث نہیں کی جا سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے تک الور مسئلے پر کوئی بحث نہیں ہوگی.

کیا ہے معاملہ

راجستھان کے آلور میں ہوئے واقعے کی پوری رپورٹ ساحل آن لائن پر بدھ کو ہی شائع کی گئی تھی، جس کے مطابق الور میں مبینہ طور پر سنگھ پریوار کے غنڈوں نے کچھ  مسلم فرقے کے لوگوں کو گائیوں کو لے جانے کے دوران گھیرلیا تھا اور قریب پندرہ مسلم لوگوں کی بہت بری طرح پیٹائی کی تھی، غنڈوں نے بیچ راستے میں ان لوگوں کی اتنی بری طرح پیٹائی کی تھی،کہ زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا تھا۔

مہلوک 55 سالہ پہلو خان کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ  وہ دودھ والی بھینس خریدنے جے پور کےلئے نکلا تھا، وہ ایک ڈیری کسان تھا، جس نے سوچا تھا کہ وہ رمضان المبارک کے ایام میں اپنی دودھ کی پیداوار کو بڑھائے گا، لیکن سنیچر کو جب  جئے پور میں لگے میلے میں گائے کو فروخت کرنے والے نے پہلوخان کے سامنے ہی گائے سے 12 لیٹر دودھ نکال کر دکھایا گیا تو پہلو خان نے بھینس کے بجائے گائے کو ہی خرید لیا ، وہ اُسی گائے کو لے کر اپنے گائوں جارہا تھا۔

اس واقعہ پر پہلو خان ​​کے 24 سالہ بیٹے ارشاد نے بتایا کہ  "یہ زندگی کا سب سے غلط فیصلہ تھا، جس نے میرے باپ کی جان لے لی." ارشاد اور اس کا بھائی عارف اس وقت اپنے باپ پہلو خان ​​کے ساتھ ہی تھے جب الور کے بهرور علاقے میں کچھ غنڈوں نے  اپنے آپ کو  گئو رکھشک قرار دیتے ہوئے انپر حملہ کر دیا. سنگین چوٹ آنے کی وجہ سے پیر کو پہلو خان ​​کی موت ہو گئی۔


Share: